وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کے انگور اڈہ سرحدی واقعے پر بیان مسترد کردیا

وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کے انگور اڈہ سرحدی واقعے پر بیان مسترد کردیا

(ویب ڈیسک) وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کے انگور اڈہ سرحدی واقعے پر بیان مسترد کردیا ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کا بیان جھوٹا اور من گھڑت ہے،افغان طالبان فورسز نے پاکستانی حدود میں غیر مسلح شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی فائرنگ بھارتی ہدایات پر پراکسی عناصر کے طریقہ کار کا تسلسل ہے،پاکستانی سکیورٹی فورسز  نے فوری، موثر اور بھرپور جواب دیا۔جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی 7 پوسٹیں تباہ کردی گئی جبکہ انہیں  بھاری جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان فورسز کی گنیں خاموش کرا دیں،طالبان ترجمانوں کے جھوٹے بیانات کی کوئی وقعت نہیں،افغان طالبان رجیم اپنے عوام کو گمراہ کرنے کیلئے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔

Watch Live Public News