گوادر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد جہنم واصل

گوادر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد جہنم واصل
کیپشن: گوادر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد جہنم واصل

ویب ڈیسک: گوادر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، گوادر میں سات دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے؛ یہ آپریشن ارد گرد کے علاقے کو آئی ای ڈیز سے محفوظ بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گوادر میں ایک تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ گوادر ہائی وے کے قریب واقع ایک ہوٹل میں موجود چار دیگر دہشت گردوں کو فورسز نے گھیرے میں لے کر بعد میں ہلاک کیا۔

Watch Live Public News