ویب ڈیسک: مہرین آدم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) حکومت کا حصہ ہے، ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ ق کے رہنماؤں غلام مصطفیٰ ملک اور مہرین آدم ملک نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سالک حسین کی سرپرستی میں ملک و قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔ ہماری جماعت اور قیادت کا بنیادی مقصد ملک و قوم کی خدمت کرنا ہے۔عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
مہرین آدم ملک نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) ملکی استحکام اور ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ موجودہ علاقائی اور سیاسی صورتحال میں قومی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عالمی سطح پر عزت اور وقار سے نوازا ہے۔
ق لیگ کی رہنما نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاکستان کی کامیابی سے ملک کے وقار میں اضافہ ہوا۔ معرکۂ حق میں پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کے ساتھ مل کر دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ معرکۂ حق میں پاکستان کی افواج اور عوام نے اتحاد و یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی مسلح افواج نے قومی حمایت سے ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔
مہرین آدم ملک نے کہا کہ پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی عزت اور کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔ پاکستان نے اپنی صلاحیتوں اور قومی اتحاد سے دنیا میں اپنا مقام مزید مستحکم کیا۔ ایران اور امریکہ کے درمیان تنازع کے حل کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ پاکستان نے علاقائی اور عالمی معاملات میں ذمہ دارانہ سفارتی کردار ادا کیا۔ عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت اور سفارتی کردار میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں ملک کے مثبت عالمی تشخص کو اجاگر کرتی ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے وقار سے ملک دشمن عناصر پریشان ہیں۔ پاکستان کی عالمی کامیابیاں قومی اتحاد اور ملکی استحکام کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔ پاکستان کی سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج نے ملک کی حفاظت کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مہرین آدم ملک نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز کی حفاظت کی۔ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مل کر دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک ادارے یا جماعت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ پوری قوم کی حمایت موجود ہے۔ پاکستان کا روشن مستقبل قومی اتحاد، امن اور استحکام سے وابستہ ہے۔
غلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم متحد ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ شہداء نے ملک کی حفاظت اور استحکام کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
افسوس ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے وہ کردار ادا نہیں کیا جس کی توقع تھی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کو ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ریاست اور اداروں نے سیاسی مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ سیاسی اختلافات کو تصادم میں تبدیل کرنے سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔ اسلام آباد پر بار بار چڑھائی اور تصادم کی سیاست سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہوتا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو احتجاج کے دوران عوام کی جان و مال اور املاک کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے۔ پاکستان کی سیاست میں تشدد اور محاذ آرائی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ پاکستان کی ترقی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔