فاٹا یونیورسٹی کے 50 مستحق طلبہ کو اسکالرشپس دینے کا فیصلہ

فاٹا یونیورسٹی کے 50 مستحق طلبہ کو اسکالرشپس دینے کا فیصلہ
کیپشن: فاٹا یونیورسٹی کے 50 مستحق طلبہ کو اسکالرشپس دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان بیت المال اور فاٹا یونیورسٹی کے درمیان 50 مستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کرنے پر اتفاق ہوگیا، جس کا مقصد طلبہ کی مالی مشکلات کم کرکے ان کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے میں مدد دینا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان بیت المال خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر لعل بادشاہ نے فاٹا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر طے پایا کہ تعلیمی تعاون کو باضابطہ شکل دینے کے لیے جلد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز نے کہا کہ مالی مشکلات کسی مستحق طالب علم کی تعلیم میں رکاوٹ نہیں بننی چاہئیں۔ انہوں نے طلبہ کی معاونت کے لیے پاکستان بیت المال کے اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وظائف سے طلبہ کو تعلیمی اخراجات پورے کرنے میں مدد ملے گی۔

Watch Live Public News