راولپنڈی کے 48 اسکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ آج ہوگا

راولپنڈی کے 48 اسکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ آج ہوگا
کیپشن: راولپنڈی کے 48 اسکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ آج ہوگا

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں ممکنہ سیاسی احتجاج اور دھرنوں کے پیشِ نظر پولیس اہلکاروں کے قیام کے لیے مختص 48 تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے 15 ہزار سے زائد پولیس اہلکار راولپنڈی پہنچ رہے ہیں، جن کے قیام کے لیے ضلع کے 48 اسکولوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ان میں راولپنڈی کے 21، ٹیکسلا کے 10، گوجر خان کے 5، کلر سیداں کے 3 اور چکری انٹرچینج کے قریب 6 اسکول شامل ہیں۔

حکام کے مطابق پولیس نفری کی رہائش اور سکیورٹی انتظامات کے پیشِ نظر انتظامیہ آج جائزہ لے گی کہ متاثرہ اسکولوں میں کلاسز معطل کرکے تعطیلات کا اعلان کیا جائے یا نہیں۔

حتمی فیصلہ ہونے کے بعد اسکول انتظامیہ والدین کو آگاہ کرے گی۔

Watch Live Public News