صدرِ مملکت آصف علی زرداری اہم دورے پر لاہور پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اہم دورے پر لاہور پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

(ویب ڈیسک)ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری ایک اہم دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں قیام کے دوران ان کی اہم سیاسی اور تنظیمی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق  صدر مملکت آصف علی زرداری  اہم دورے پر لاہور پہنچ گے،صدر مملکت کی لاہور میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پنجاب میں ہونے والی تنظیمی سرگرمیوں پر بریفنگ لیں گے۔صدر مملکت کو پنجاب میں پارٹی کی سیاسی پوزیشن اور تنظیمی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق پنجاب میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے پارٹی تیاریوں پر بھی مشاورت متوقع ہے،پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما صدر مملکت کو انتخابی حکمت عملی پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پارٹی کو فعال اور مضبوط بنانے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور آنے کا امکان ہے، لاہور میں سیاسی رابطوں اور پارٹی امور سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

Watch Live Public News