ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر نے یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
جامعات کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا۔ طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے ڈی جی ISPR کے ساتھ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مختلف امور پر سوالات کیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکاء کے سوالات کے مدلل اور جامع جوابات دیے۔
ترجمان پاک فوج نے مختلف قومی و بین الاقوامی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔ نشستوں میں افغانستان سمیت خطے کی جیوپولیٹیکل صورتِ حال اور امن کے قیام میں پاک فوج کے کردار سمیت اہم امور زیرِ بحث آئے۔ طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے دوروں اور براہِ راست مکالمے کے اس اقدام کو سراہا۔ طلبہ نے مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر طلباء نے افواج پاکستان کو معرکہ حق کی تاریخی فتح پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔ طلبہ نے پاک افواج کے شہداء کو خراجِ عقیدت اور درجات میں بلندی کی دعا بھی کی۔