لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، بارش کا کوئی امکان نہیں

 لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، بارش کا کوئی امکان نہیں
کیپشن:  لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، بارش کا کوئی امکان نہیں

ویب ڈیسک: لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، آلودہ فضا اور اسموگ کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ شہر بھر میں آلودگی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 435 ریکارڈ کیا گیا۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 828، برکی روڈ پر 537، بیدیاں روڈ پر 459 جبکہ ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 453 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں اور موسم خشک رہے گا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور کم سے کم 16 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز، ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Watch Live Public News