ویب ڈیسک: ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ذخائر بڑھ کر 26 ارب 86 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں 4 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 56 کروڑ ڈالر ہو گئے۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔