(ویب ڈیسک)ضلع کُرم کے شلوزان سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شلوزان سیکٹر (کُرم) میں پاک افغان سرحد پرفِتنہ الخوارج کی دہشت گرد تشکیل نے دراندازی کی کوشش کی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بارڈر پر دہشت گرد تشکیل کو روکنے پر افغان طالبان نےبلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی ، جوابی کاروائی کرتے ہوئے پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے اس افغان طالبان کی جارحیت کا فوری، مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد تشکیل کی در اندازی ناکام اور افغان طالبان کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچا۔