پاک فوج نے27 اکتوبرکو انگوراڈہ میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب  

پاک فوج نے27 اکتوبرکو انگوراڈہ میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب  

(ویب ڈیسک) پاک فوج نے27 اکتوبرکو انگوراڈہ میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب  دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب،  طالبان رجیم کی متعدد چوکیاں تباہ کردی گئیں۔ پاک فوج نےجنوبی وزیرستان اور پاراچنار سے ملحقہ  علاقوں میں متعدد افغان طالبان کی چوکیوں اورفوجی تنصیبات کوکامیابی سے نشانہ بنایا۔

  سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھاری ہتھیاروں سے کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کو پوسٹیں چھوڑ کرفرار ہونے پرمجبورکردیا، پاک فوج کی مؤثر کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے متعدداہلکاروں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملکی دفاع اورعوام کے تحفظ کیلئے پرعزم، قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Watch Live Public News