پاکپتن: دیپالپور روڈ پر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق

پاکپتن: دیپالپور روڈ پر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق

(ویب ڈیسک) پاکپتن دیپالپور روڈ پر 17 ایس پی اسٹاپ کے قریب بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، حادثے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ  زخمیوں کے علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دیپالپور روڈ پر 17 ایس پی اسٹاپ کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں المناک تصادم ہوا، حادثے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 33 زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے تین گھنٹے طویل آپریشن کے بعد بھاری مشینری کی مدد سے امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔

 ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی او جاوید چدھڑ موقع پر پہنچ گئے، زخمیوں کے علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ دو شدید زخمیوں کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلی مریم نواز کا اظہار تعزیت:

وزیراعلی مریم نواز نے پاکپتن کے قریب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار  کیا۔انہوں نے  زخمی مسافروں کے بہترین  علاج کی ہدایت  کی۔
وزیراعلی مریم نواز  کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر پاکپتن ہسپتال پہنچ گئے ۔

وزیراعلی مریم نواز  نے زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی اور  سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت بھی کی۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے افسوس ناک حادثے پر رپورٹ طلب کرلی۔

Watch Live Public News