لکی مروت:  مشترکہ آپریشن  میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا مسٹر مائنڈ دہشتگردخوارجی زاہد گل ہلاک

لکی مروت:  مشترکہ آپریشن  میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا مسٹر مائنڈ دہشتگردخوارجی زاہد گل ہلاک

(ویب ڈیسک) لکی مروت میں  مشترکہ آپریشن میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد خوارجی زاہد گل ہلاک کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے مطابق  سی ٹی ڈی لکی مروت اور سیکیورٹی فورسز  نے ایف آر لکی مروت میں کامیاب مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران اہم دہشت گرد کمانڈر خوارجی زاہد گل (خوارجی گل بہادر گروپ) مارا گیا۔

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا  کا کہنا ہے کہ  ہلاک دہشت گرد پرانی کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کا مرکزی ماسٹر مائنڈ تھا، ہلاک دہشت گرد نے کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں خودکش بارود بردار گاڑی کی خود رہنمائی کی تھی۔

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے مطابق  خوارجی زاہد گل دہشت گردی کے متعدد دیگر سنگین واقعات میں بھی سیکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا، ہلاک دہشت گرد بلی تنگ بینک ڈکیتی میں خود موقع پر موجود تھا جس میں 60 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے،  ڈکیتی میں لوٹی گئی رقم بکاخیل اور جانی خیل میں بنوں کی دہشت گرد تشکیلوں میں تقسیم کی گئی تھی۔

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ  مارا جانے والا دہشت گرد خوارجی گل بہادر گروپ سے قریبی رابطے میں تھا اور کوہاٹ میں متعدد خودکش حملہ آوروں کی ترسیل میں ملوث رہا، دو ماہ قبل دہشت گرد نئی کوہاٹ پولیس لائنز پر حملے کے لیے بھی خودکش حملہ آور لایا تھا جو ناکام بنا دیا گیا، ہلاک دہشت گرد کے اگلے اہداف کوہاٹ میں پی اے ایف سیٹ اپ اور پولیس ٹریننگ اسکول تھے، دہشت گرد تشکیل کے دیگر کارندے پہلے ہی سیکیورٹی اداروں کی حراست میں ہیں۔

Watch Live Public News