پاکستان مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، میجر جنرل (ر) زاہد محمود

  پاکستان مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، میجر جنرل (ر) زاہد محمود

(ویب ڈیسک) میجر جنرل (ر) زاہد محمود کا کہنا ہے کہ   پاکستان مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے انٹرویو میں کہا کہ   پاکستان کا خارجہ پالیسی میں غیر جانبدارانہ کردار خطے میں امن کی ضمانت ہے،   پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں،  اسلام آباد تنازعات کے پرامن حل کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   حرمین شریفین کا تحفظ ہر پاکستانی کے لیے ایمان کا حصہ ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں استحکام اور بھائی چارے کو فروغ دیا ہے ،   پاکستان کی ثالثی نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کی ہے۔

میجر جنرل(ر) زاہد محمود نے مزید کہا کہ   پاکستان کسی بھی بلاک کی سیاست کے بجائے امن کا حامی ہے،  مکہ اتحاد دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی کے خلاف جارحیت نہیں، پاکستان اپنی تزویراتی صلاحیتوں سے خطے میں توازن قائم رکھنے کے قابل ہے۔

Watch Live Public News