کےپی میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ وزیراعظم کی صدر مملکت سے آج اہم ملاقات ہوگی

کےپی میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ وزیراعظم کی صدر مملکت سے آج اہم ملاقات ہوگی

(ویب ڈیسک )ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں ایوان صدر پہنچیں گے،وزیراعظم کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات ہو گی،جس میں   وزیر داخلہ محسن نقوی،حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین اور اٹارنی جنرل بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، خیبرپختونخوا میں غیر معمولی آئینی اقدامات کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

Watch Live Public News