ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ مشتبہ نقل و حرکت کی نگرانی کے بعد کارروائی کی گئی، جس میں 5 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے اور قیامِ امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کے دوران 3 خوارج ہلاک کیے گئے تھے۔