سستا گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری ، نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باقاعدہ اجراء

سستا گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری ، نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باقاعدہ اجراء

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سستے اور ذاتی گھر کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی پیشرفت کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں " نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026" کا باضابطہ اجراء کر دیا ہے، جس کے تحت اب عام شہری بھی اپنے ذاتی گھر کے مالک بن سکیں گے۔

اس پالیسی کے اجراء کے موقع پر منعقدہ تقریب سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے خطاب کیا۔ 

انہوں نے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے واضح کیا کہ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی بے گھر اور کم آمدنی والے طبقات کو باوقار چھت فراہم کرنے کے لیے ایک جامع اور ٹھوس منصوبہ بندی پیش کرتی ہے۔، اس کی بدولت پاکستان میں عام شہری اپنے ذاتی گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی پر موثر اور نتائج بخش عملدرآمد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ پالیسی ملک میں پائیدار شہری ترقی (Sustainable Urban Development) کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے اس بات کی نشاندہی کی کہ پالیسی کے تحت ماحول دوست ایسے گھر بنائے جائیں گے جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور جدید تقاضوں کے عین مطابق ہوں۔

Watch Live Public News