(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے پی ایم ایس امتحان میں حصہ لینے والے امیدواروں کو بڑی رعایت دیدی گئی۔
پنجاب حکومت نے پی ایم ایس امتحان کے امیدواروں کے لیے عمر کی حد میں 2 سال اضافہ کیساتھ امتحان میں حصہ لینا کی مدت بھی بڑھا دی،اب امیدوار 3 کی بجائے 4 مرتبہ پی ایم ایس امتحان میں حصہ لے سکے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امیدوار 30 سال کی عمر تک صرف تین مرتبہ پیپر دینے کا اہل تھا۔
سیکرٹری ریگولیشن نے عمر اور پیپر اٹمینٹ میں اضافہ میں رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ رعایت 2026 اور 2027 کے ،PMS امتحانات کے لیے دی گئی، امیدوار چار پی ایم ایس کی اٹیمپنٹ کی رعایت صرف ایک مرتبہ حاصل کرسکے گا ، رعائت کا اطلاق 1 جنوری 2026 سے 31 دسمبر 2027 تک ہوگا ، رعائت کا اطلاق سال 2026 -27 میں ہونے والی PMS (BS-17) بھرتی پر ہوگا،یہ عمر اور پیپر اٹیمپنٹ کی رعایت صرف PMS امتحان میں حصہ لینے والوں کے لیے ہے ۔