حکومت نے اپوزیشن سے باضابط طور پر لانگ مارچ ملتوی یا منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا، ذرائع

حکومت نے اپوزیشن سے باضابط طور پر لانگ مارچ ملتوی یا منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا، ذرائع

(ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعطل کے شکار سیاسی معاملات پر اہم مذاکرات کا سلسلہ نماز کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا ہے، جس میں حکومت نے باضابطہ طور پر اپوزیشن سے لانگ مارچ مؤخر یا منسوخ کرنے کا مطالبہ رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے وفود کے درمیان یہ اہم بیٹھک اسپیکر چیمبر اور کمیٹی روم میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ثالثی اور میزبانی میں جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم نے اپوزیشن وفد کے سامنے باضابطہ مطالبہ رکھا ہے کہ وہ اپنا مجوزہ لانگ مارچ منسوخ یا  ملتوی کریں ۔

تحریک انصاف اور اتحادیوں کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، سابق اسپیکر اسد قیصر، عامر ڈوگر اور علامہ راجہ ناصر عباس مذاکرات میں شریک ہیں۔

حکومت کی نمائندگی وفاقی وزراء محسن نقوی، رانا ثناء اللّٰہ، طلال چوہدری اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ  پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر اور اعجاز جکھرانی بھی اسپیکر چیمبر میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء محسن نقوی اور رانا ثناء اللّٰہ نے وزیراعظم پاکستان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔وزراء نے اپوزیشن وفد کے ساتھ ہونے والی اب تک کی بات چیت، ان کے مطالبات اور مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت سے وزیراعظم کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

Watch Live Public News