بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں حادثے کا شکار، اسپتال منتقل

بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں حادثے کا شکار، اسپتال منتقل

(ویب ڈیسک) معروف بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا انڈونیشیا کے مشہور سیاحتی جزیرے بالی میں ایک حادثے کے دوران زخمی ہو گئی ہیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ اداکارہ نصرت بھروچا کام کے سلسلے میں بالی گئی ہوئی تھیں۔اپنے کام کے اختتام پر انہوں نے خوبصورت جزیرے پر اپنا قیام مزید چند روز کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اسی دوران وہ بدقسمت حادثے کا شکار ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد اداکارہ کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی زیرِ علاج ہیں۔فی الوقت ان کی چوٹوں کی نوعیت سے متعلق باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

افسوسناک حادثے سے کچھ دیر قبل ہی اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بالی کے خوبصورت مناظر اور اپنی مصروفیات کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

Watch Live Public News