ویب ڈیسک: بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال استاد نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کرکے پاکستانی مداحوں کے دل جیت لیے۔
ایک بین الاقوامی کنسرٹ میں دلجیت دوسانجھ نے ہزاروں شائقین کے سامنے نصرت فتح علی خان کا مقبول کلام ’سانسوں کی مالا‘ پیش کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
پرفارمنس کے دوران شائقین بھی دلجیت کے ساتھ جھومتے اور کلام سے محظوظ ہوتے دکھائی دیے۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بھارتی صارفین نے دلجیت کے اس انداز کو سراہتے ہوئے اسے سرحدوں سے بالاتر موسیقی اور محبت کی خوبصورت مثال قرار دیا۔
واضح رہے کہ استاد نصرت فتح علی خان کو قوالی اور صوفی موسیقی کے عظیم ترین فنکاروں میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کے انتقال کے تقریباً تین دہائیوں بعد بھی ان کا فن نئی نسل میں مقبول ہے۔