(ویب ڈیسک) جے یو آئی ف کی ملک گیر احتجاج اور سڑکیں بند کرنے کی کال کو کارکنوں کی جانب سے خاطر خواہ پذیرائی نہیں مل سکی، احتجاجی مہم ناکام ہوگئی۔
ملک بھر میں معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق، تمام بڑی مارکیٹیں، کاروباری مراکز، سڑکیں اور موٹرویزکھلی ہیں۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اہم سہ فریقی اجلاس کے موقع پر احتجاج کی کال دینا انتہائی نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ سیاسی طرزِ عمل ہے۔
قومی و سفارتی اہمیت کے حامل موقع پر احتجاجی سیاست کو ترجیح دینا ملکی مفادات اور پاکستان کے عالمی تشخص کے حوالے سے افسوسناک ہے۔