ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا

(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ  سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکار ڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 636 روپے ہوگئی ہےجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 30 روپے کا اضافہ  ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 24 ہزار 619 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 47 ڈالر اضافے سے 3561 ڈالر فی اونس ہے۔

Watch Live Public News