ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ 

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ 

(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکار ڈکیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق   سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافے کے بعدفی تولہ سونا 3 لاکھ 85 ہزار 436 روپے کا ہوگیا جبکہ  10 گرام سونا 1115 روپے اضافے سے 3 لاکھ 30 ہزار 449 روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر اضافے سے 3629 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 49 روپے کمی سے 4687 روپے ہوگئی، 10 گرام چاندی 41 روپے کمی سے 4018 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی 48 سینٹ کمی سے 42.09 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Watch Live Public News