سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 24 قیراط  فی تولہ سونا 3500 روپے کمی سے 3 لاکھ 76ہز336 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح  10 گرام سونا 3001 روپے کمی سے 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 35 ڈالر کمی سے 3538 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ قیمت میں 108 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4600 روپے ہو گئی ہے۔ 93 روپے کمی سے 10 گرام چاندی 3943 روپے کی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 1 ڈالر کمی سے 41.22 ڈالر ہو گئی ہے۔

Watch Live Public News