(ویب ڈیسک ) پاکستان کی جانب سے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید 1 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں 23 دسمبر 2026 تک توسیع کردی گئی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بھارت کے تمام رجسٹرڈ کمرشل، جیٹ مسافر اور ملٹری طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کیلئے 23 اپریل 2025 سے فضائی حدود بند کی تھی۔