جیمز بانڈ کے نئے ہیرو کے انتخاب میں جیف بیزوس کا کردار سامنے آ گیا

جیمز بانڈ کے نئے ہیرو کے انتخاب میں جیف بیزوس کا کردار سامنے آ گیا
کیپشن: جیمز بانڈ کے نئے ہیرو کے انتخاب میں جیف بیزوس کا کردار سامنے آ گیا

ویب ڈیسک:  ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز جیمز بانڈ کے نئے ہیرو کے انتخاب سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار رابرٹ پیٹنسن کو اگلا جیمز بانڈ منتخب کرنے کے فیصلے میں وہ خود بھی براہِ راست شامل تھے۔

جیف بیزوس نے سیمافور کی ’’سلیکون ویلی اینڈ دی ورلڈ‘‘ کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیمز بانڈ کے کردار کے لیے ابتدا میں اداکاروں کی ایک طویل فہرست تیار کی گئی، جسے بعد ازاں محدود کرکے پانچ امیدواروں تک لایا گیا۔

ان پانچوں اداکاروں کے اسکرین ٹیسٹ لیے گئے، جن میں انہیں فلمی ملبوسات، حقیقی سیٹس اور دیگر اداکاروں کے ساتھ مختلف مناظر کی عکس بندی کرنا تھی۔ ہر امیدوار سے تین مختلف مناظر ریکارڈ کروائے گئے۔

جیف بیزوس کے مطابق انہوں نے ہدایت کار ڈینس ویلینیو اور دیگر فیصلہ سازوں کے ساتھ ان اسکرین ٹیسٹ کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں رابرٹ پیٹنسن کے انتخاب پر کچھ تحفظات تھے کیونکہ وہ پہلے ہی عالمی شہرت رکھتے ہیں، جبکہ فلم ساز کسی نسبتاً کم معروف اداکار کو جیمز بانڈ کے کردار کے لیے منتخب کرنے پر بھی غور کر رہے تھے۔

تاہم، اسکرین ٹیسٹ دیکھنے کے بعد تمام فیصلہ ساز رابرٹ پیٹنسن کے انتخاب پر متفق ہو گئے۔ جیف بیزوس کا کہنا تھا کہ ان کی پرفارمنس میں کچھ خاص بات تھی، جسے دیکھ کر واضح ہو گیا کہ وہی جیمز بانڈ کے کردار کے لیے موزوں ہیں۔


 

Watch Live Public News