جان ریمبو اپنے بیٹوں کے دفاع میں سامنے آگئے، وائرل خبر کی حقیقت بتا دی

جان ریمبو اپنے بیٹوں کے دفاع میں سامنے آگئے، وائرل خبر کی حقیقت بتا دی!
کیپشن: جان ریمبو اپنے بیٹوں کے دفاع میں سامنے آگئے، وائرل خبر کی حقیقت بتا دی!

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو نے بیٹوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔

جان ریمبو کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں وہ اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے تھے اور نوجوانوں کو والدین کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا مشورہ دیا۔

تاہم بعض سوشل میڈیا پیجز نے ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے انہیں وقت نہیں دیتے۔

اس پر وضاحت دیتے ہوئے افضل خان نے کہا کہ ان کے بیٹے احسن اور زین فرمانبردار اور بہترین بچے ہیں، انہیں اپنے بیٹوں پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پرانے انٹرویو میں اپنے والد کے ساتھ گزارے وقت کا ذکر کرتے ہوئے نوجوان نسل کو نصیحت کر رہے تھے، ان کے بیان کا بیٹوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

Watch Live Public News