ویب ڈیسک: معروف آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے 2 سالہ چھوٹے بھائی شبھ دیپ سنگھ سدھو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ اپنے بڑے بھائی کا مشہور انداز ’تھاپی‘ اپناتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ منظر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سدھو موسے والا کے ہولوگرام ورلڈ ٹور ’سائنڈ ٹو گاڈ‘ کی افتتاحی تقریب کے دوران سامنے آیا، جہاں ان کے والدین بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
تقریب میں ہولوگرام ٹیکنالوجی اور خصوصی بصری اثرات کے ذریعے سدھو موسے والا کی اسٹیج پر موجودگی کا تاثر دیا گیا۔ اس موقع پر ان کے مشہور گانے ’295‘ کی نئی میوزک ویڈیو بھی جاری کی گئی۔
भित हेटी, थत भेरात्त विप्लवुल भिंपु दृाला... Sidhu Moosewala ???? little Sidhu with his parents at Scotiabank Arena, Toronto-and when he did that iconic घथी, you could feel the love. #hologramtour2026 #sidhumoosewala https://t.co/QoCM7EdERS
— Bharat Indians (@voicesindians) October 11, 2026
واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022ء کو بھارتی پنجاب کے ضلع مانسا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ ان کی وفات کے بعد مارچ 2024ء میں ان کے والدین کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام شبھ دیپ سنگھ سدھو رکھا گیا۔