ڈی جی آئی ایس پی آر کا انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کا دورہ، طلباء و اساتذہ سے خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کا انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کا دورہ، طلباء و اساتذہ سے خصوصی نشست

(ویب ڈیسک ) ڈی جی آئی ایس پی آر نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی میں طلباء و اساتذہ سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی اور یکجہتی پر گفتگو کی۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی، ملکی سالمیت اور دشمن کے پروپیگنڈا کو مؤثر جواب دینے کیلئے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنا ناگزیر ہے ،نوجوان نسل پاکستان کا روشن مستقبل اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہے،نوجوانوں کو ملکی ترقی، سلامتی اور استحکام میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے تعلیمی اداروں میں قومی شعور، حب الوطنی اور ملکی ترقی میں ذمہ دارانہ کردار کے فروغ پر زور دیا۔

اس موقع پر آئی بی اے کراچی کے طلباء و اساتذہ نے ملکی ترقی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

طلباء نے پاکستان کیخلاف دشمن کے منفی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے اور قومی یکجہتی کے فروغ کےعزم کا اعادہ کیا۔

Watch Live Public News