پاکستانی فوجی دستے طے شدہ معاہدوں کے تحت سعودی عرب روانہ

پاکستانی فوجی دستے طے شدہ معاہدوں کے تحت سعودی عرب روانہ

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستے سعودی سرزمین پر طے شدہ ذمہ داریاں نبھائیں گے،تعیناتی سے سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید تقویت ملے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب جانے والے پاک فوج کے دستے کی الوداعی تقریب منعقد ہوئی، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سعودی سفیر ڈاکٹر راجح تامی البغمی بھی تقریب میں موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل محمد عمر بشیر بھی شریک ہوئے،فوجی دستے کی تعیناتی سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین کے تقدس اور مملکت کی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے،پاک فوج کے دستے سعودی سرزمین پر طے شدہ ذمہ داریاں نبھائیں گے،تعیناتی سے سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید تقویت ملے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  تقریب میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بھائی چارے، باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک تعاون کو اجاگر کیا گیا، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں مملکت کے ساتھ کھڑا ہے۔

Watch Live Public News