پاک چین دوستی کا ایک اور تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل  

پاک چین دوستی کا ایک اور تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل  

(ویب ڈیسک ) پاک چین دوستی کا ایک اور تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل   کرلی گئی۔

شمال مغربی چین میں واقع جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر پر شین زو-24 خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ ڈِرل کی گئی ۔پرواز سے قبل عملے کی اس مشترکہ مشق میں تینوں خلا بازوں نے آپریشنز بالکل درست طریقے سے انجام دیے۔

چائنا آسٹروناٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر کی عہدیدار زو لو نے بتایا کہاس مشترکہ مشق میں تینوں خلا باز پُرعزم  تھے اور انہوں نے تمام آپریشنز بالکل درست طریقے سے انجام دیے ۔

تمام تر تربیت مکمل کرنے کے بعد ایک پاکستانی خلاباز چین کے شین ژو-24 خلائی جہاز کے ذریعے خلا میں جائے گا۔پاک چین لازوال دوستی اب زمین کی حدوں سے نکل کر خلا کی وسعتوں کو چھو رہی ہے۔

Watch Live Public News