پاک چین پہلی مشترکہ فوجی مشق ’قراقرم 2026‘ چین کے صوبے سنکیانگ میں جاری

 پاک چین پہلی مشترکہ فوجی مشق ’قراقرم 2026‘ چین کے صوبے سنکیانگ میں جاری
کیپشن: پاک چین پہلی مشترکہ فوجی مشق ’قراقرم 2026‘ چین کے صوبے سنکیانگ میں جاری

ویب ڈیسک: پاک چین پہلی مشترکہ فوجی مشق ’ قراقرم 2026‘ چین کے صوبے سنکیانگ میں جاری ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

چین کے شہر کورلا میں مشترکہ فوجی مشق کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈرون آپریشنز، دورانِ حرکت اہداف کی تلاش اور فائرنگ کی خصوصی تربیت شامل ہے۔

مشق کے دوران طویل فاصلے سے نشانہ بازی، مشترکہ کمانڈ اور عملی جنگی سرگرمیوں پر توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ دونوں ممالک کی افواج انسدادِ دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ بھی کر رہی ہیں۔

اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے چینی ہتھیاروں کا بھی مشاہدہ کیا۔

مشترکہ فوجی مشق کا مقصد انسدادِ دہشت گردی میں دوطرفہ تعاون بڑھانا اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان عملی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

Watch Live Public News