ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کیلئے 'پِک ایکس ماؤنٹین' پر حملہ کرنا پڑ سکتا ہے، امریکی صدر

ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کیلئے 'پِک ایکس ماؤنٹین' پر حملہ کرنا پڑ سکتا ہے، امریکی صدر

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کیلئے ' پِک ایکس ماؤنٹین' پر حملہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ وہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کریں گے۔ 

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے ’کیونکہ اگر ان کے پاس یہ ہتھیار آ گیا تو وہ اسے لازمی استعمال کریں گے‘۔

انٹرویو میں امریکی صدر نے ایران کی زیرِ زمین ایٹمی تنصیبات کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ ان کی ایٹمی صلاحیت لاکھوں ٹن وزنی پہاڑ کے نیچے دفن ہے۔ اب ہم 'پک ایکس ماؤنٹین' کو دیکھ رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ  ہمیں وہاں جانا پڑ سکتا ہے، ہم اس پر حملہ کریں گے اور اسے تیزی سے تباہ کر دیں گے۔

Watch Live Public News