ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے اور امریکی زمینی فوج بھیجنے کا امکان مسترد کردیا۔
نیوز میکس کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر روس اور چین سے بھی بات چیت کر رہا ہے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف نئے فوجی منصوبوں میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے ’مدر آف آل بمز‘ (MOAB) کے ممکنہ استعمال پر بھی غور کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس بم کا ممکنہ استعمال خطے میں کشیدگی بڑھا سکتا ہے، تاہم اس کی عسکری افادیت پر سوالات موجود ہیں۔