پشاور میں بروقت کارروائی ،مکان سے 11 کلو وزنی پریشر ککر بم برآمد

پشاور میں بروقت کارروائی ،مکان سے 11 کلو وزنی پریشر ککر بم برآمد
کیپشن: پشاور میں بروقت کارروائی ،مکان سے 11 کلو وزنی پریشر ککر بم برآمد

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے یکہ توت میں پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ  نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑا سانحہ ٹال دیا ہے۔ پشاور پولیس کے مطابق علاقے میں ایک بند مکان سے 11 کلو وزنی پریشر ککر بم برآمد کیا گیا جسے بی ڈی ایس کی ٹیم نے ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حافظ آباد کے علاقے میں واقع ایک بند مکان سے مشکوک پریشر ککر ملنے پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ مکان 5 سے 6 ماہ قبل ایک افغان خاندان کو کرائے پر دیا گیا تھا۔

واقعے کی سنگین نوعیت کے پیش نظر محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا کو مقدمے کے اندراج کے لیے باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Watch Live Public News