راولپنڈی، اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل

 راولپنڈی، اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل
کیپشن:  راولپنڈی، اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل

ویب ڈیسک: جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس عارضی طور پر محدود کردی گئی ہے، جس کے باعث بعض حصوں پر سروس بند ہے۔

حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سیکیورٹی اور انتظامی وجوہات کے پیش نظر آئی جے پی روڈ سے پاک سیکریٹریٹ تک میٹرو بس سروس معطل کردی گئی ہے۔

تاہم صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک سروس معمول کے مطابق جاری ہے۔

انتظامیہ کے مطابق صورتحال بہتر ہونے پر میٹرو بس سروس مکمل طور پر بحال کیے جانے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News