اسلام آباد: پولیس اہلکار کیجانب سے شہری کو سرِعام تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد: پولیس اہلکار کیجانب سے شہری کو سرِعام تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

(ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت کے نیو بلیو ایریا میں پولیس اہلکار کی جانب سے ایک نوجوان کو سرِعام تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو کے مطابق پولیس اہلکار نے پہلے تین نوجوانوں کو روکا اور ان کے پاس موجود دستاویزات لیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دستاویزات لینے کے فوری بعد اہلکار نے ایک نوجوان کو تھپڑ مار دیا۔

واقعے کے دوران سرِعام تھپڑ مارنے کا منظر دیکھ کر مختلف علاقوں سے آئے شہری ہکے بکے رہ گئے، جبکہ تھپڑ مارنے کے بعد پولیس اہلکار وہاں سے روانہ ہوگیا۔

Watch Live Public News