کورنگی اولڈ برمی کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کورنگی اولڈ برمی کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

(ویب ڈیسک)کورنگی کے علاقے اولڈ برمی کالونی کے قریب شاہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی اولڈ برمی کالونی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے۔جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان  شہریوں سے سے لوٹ مار کررہے تھے،شاہین فورس کے جوان موقع پر پہنچے تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم شہباز زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ  ملزم کا دوسرا ساتھی ساحل بلوچ پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کا کریمینل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے،زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے بذریعہ ایمبولینس جناح اسپتال روانہ کیا جا رہا ہے، گرفتار ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

Watch Live Public News