(ویب ڈیسک) پاپوش نگر پولیس نے خاتون نازیہ کے قتل میں ملوث اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت فرمان حسین کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے گھریلو ناچاقی اور لڑائی جھگڑے کے دوران بیوی نازیہ کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا۔
ملزم نے واردات کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے واقعے کو مختلف انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی تاہم دورانِ تفتیش گرفتار ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا۔
اسواقعے کا مقدمہ دفعہ 302 تعزیراتِ پاکستان تھانہ پاپوش نگر میں درج ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔