(ویب ڈیسک) راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے ڈیالہ روڈ، گلشن آباد سیکٹر 2 میں نجی ٹی وی کی معروف اینکر پرسن اور پروگرام ہوسٹ ربیعہ احسن کے گھر کے اندر پراسرار انداز میں گولی لگنے سے قتل کے لرزہ خیز واقعے میں پولیس کی تحویل میں موجود مقتولہ کے شوہر احسن کا پہلا باضابطہ بیان سامنے آ گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن میں 18 ویں گریڈ کا ملازم ہے۔مقتولہ ربیعہ احسن کی 2 بیٹیاں ہیں۔مقتولہ اینکر پرسن کا اسلام آباد میں سیلون بھی ہے۔ربیعہ اور احسن نے پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی میں کسی قسم کی ناچاقی نہیں تھی۔قتل کے وقت مقتولہ کی ماں اور بہنیں بھی موجود تھیں۔
خیال رہے کہ راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر واقع گلشن آباد سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی لاش برآمد ہوئی ہے۔