پی پی 203  ضمنی الیکشن : ن لیگ کے چودھری اسد حنیف جٹ 41,245 ووٹ لے جیت گئے

پی پی 203  ضمنی الیکشن : ن لیگ کے چودھری اسد حنیف جٹ 41,245 ووٹ لے جیت گئے

(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 چیچہ وطنی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں، جن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری اسد حنیف جٹ نے واضح اکثریت کے ساتھ میدان مار لیا ہے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار چودھری اسد حنیف جٹ نے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز پر مجموعی طور پر 41,245 ووٹ حاصل کیے اور حلقے سے فاتح قرار پائے۔انہوں نے اپنے قریبی حریف پر 18,078 ووٹوں کی بھاری اور فیصلہ کن سبقت حاصل کی۔

تحریک احساس پاکستان کے امیدوار اویس محمود گجر مجموعی طور پر 23,167 ووٹ لے کر انتخابی دوڑ میں دوسرے نمبر پر رہے۔

خیال رہے کہ پی پی 203 چیچہ وطنی کی نشست ن لیگ کے حنیف جٹ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Watch Live Public News