وزیراعلی مریم نواز نے وی آئی پی وزٹ کی وجہ امتحانات ملتوی پر ڈی سی جہلم کو ہٹا دیا

وزیراعلی مریم نواز نے وی آئی پی وزٹ کی وجہ امتحانات ملتوی پر ڈی سی جہلم کو ہٹا دیا

(ویب ڈیسک) وزیراعلی مریم نواز شریف نے وی آئی پی وزٹ کی وجہ امتحانات ملتوی پر ڈی سی جہلم کو ہٹا دیا ۔ ڈی سی جہلم میر رضا کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز شریف جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت برہم ہوئیں ۔وزیر اعلی مریم نواز  ایکس پر بیان میں کہا کہ وزٹ کے دوران عوام بالخصوص طلبہ کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ ڈی سی جہلم میر رضا نے ہدایات کی واضح خلاف ورزی کی۔ 

ڈی سی جہلم نے وی وی آئی پی وزٹ کو جواز بنا کر کمپوٹر سائنس کا ضمنی امتحان ملتوی کرنے کی کوشش کی تھی۔

ڈی سی جہلم میر رضا کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

Watch Live Public News