مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم سے متعلق بڑا فیصلہ

مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم سے متعلق بڑا فیصلہ
کیپشن: مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم سے متعلق بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے تحت نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری دے دی۔

لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت اسکیم سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور نئی درخواستیں وصول کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسکیم کے پورٹل پر 17 لاکھ سے زائد افراد رجسٹر ہو چکے ہیں، جبکہ اب تک ایک لاکھ 28 ہزار 718 گھر مکمل کیے جا چکے ہیں۔

بریفنگ کے مطابق ایک لاکھ 71 ہزار 597 افراد کو قرض کی دوسری قسط بھی جاری کی جا چکی ہے، جبکہ 62 ہزار 600 گھر زیرِ تعمیر ہیں اور تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ قرضوں کی مد میں 22 ارب 29 کروڑ روپے کی اقساط وصول ہو چکی ہیں، جبکہ درخواست دہندگان کو ایک ارب 21 کروڑ 60 لاکھ روپے کے قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News