پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع، نوٹس جاری

 پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع، نوٹس جاری
کیپشن:  پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع، نوٹس جاری

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے شوہر عتیق ریاض سے خلع لینے کے لیے فیملی کورٹ میں دعویٰ دائر کردیا، جس پر عدالت نے شوہر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

درخواست میں صنم جاوید نے مؤقف اختیار کیا کہ شوہر کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی نہیں رہی اور باہمی اختلافات کے باعث ازدواجی زندگی میں متعدد مسائل پیدا ہوچکے ہیں، جس کے بعد وہ مزید شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتیں۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔

صنم جاوید اور عتیق ریاض کی شادی 2009 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ صنم جاوید اس وقت 9 مئی کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔

خلع کے دعوے پر آئندہ سماعت 25 نومبر کو ہوگی۔

 

Watch Live Public News