ناسا کا منفرد تجرباتی طیارہ تیار، دو سال میں پہلی پرواز متوقع

 ناسا کا منفرد تجرباتی طیارہ تیار، دو سال میں پہلی پرواز متوقع
کیپشن:  ناسا کا منفرد تجرباتی طیارہ تیار، دو سال میں پہلی پرواز متوقع

ویب ڈیسک: امریکی خلائی ادارے ناسا نے نئے تجرباتی طیارے X-70 Fractal کا اعلان کردیا، جو پرواز کے دوران غیرمعمولی انداز میں اپنی سمت اور نقل و حرکت تبدیل کرنے کی صلاحیت آزمانے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

ناسا کے مطابق اس طیارے میں جدید فلائٹ کنٹرول سسٹم اور نئی فضائی ٹیکنالوجیز کو حقیقی حالات میں آزمایا جائے گا۔ یہ انسانی پائلٹ کے ساتھ پرواز کرکے ایسی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا جن کا پہلے تجربہ نہیں کیا گیا۔

ناسا کے منتظم جیرڈ آئزک مین کے مطابق طیارے کا ماڈیولر ڈیزائن اسے اندرونی اور بیرونی حصوں میں 910 کلوگرام تک تحقیقی آلات لے جانے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس کے آلات تیزی سے تبدیل کیے جاسکیں گے، جس سے یکے بعد دیگرے مختلف تجربات ممکن ہوں گے۔

ناسا کو توقع ہے کہ X-70 Fractal آئندہ دو سال کے دوران اپنی پہلی آزمائشی پرواز کرے گا۔

 

Watch Live Public News