پنجاب میں کرپشن کا الزام لگانے والے چوہدری سالک کو ہر جانے کا نوٹس بھیج رہی ہوں، مریم نواز

پنجاب میں کرپشن کا الزام لگانے والے چوہدری سالک کو ہر جانے کا نوٹس بھیج رہی ہوں، مریم نواز
کیپشن: پنجاب میں کرپشن کا الزام لگانے والے چوہدری سالک کو ہر جانے کا نوٹس بھیج رہی ہوں، مریم نواز

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرپشن کے الزامات عائد کرنے پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کر دیا۔

اٹک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے چوہدری سالک حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’تمہیں عدالت میں گھسیٹوں گی۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اگر ایک پیسہ بھی کرپشن کی نذر ہوا تو وہ اللہ تعالیٰ اور عوام کے سامنے جوابدہ ہوں گی۔

وزیراعلیٰ نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے الزامات نہ لگائے جائیں، اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائے۔ چوہدری سالک کہتے ہیں سب سے بہترین حکومت پرویزالہٰی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جو گجرات میرے حوالے ہوا تھا وہاں بارش ہو جاتی تو ہر طرف پانی کھڑا ہو جاتا تھا۔ حکومت اتنی کرپٹ ہے تو وزیر بن کر کیوں بیٹھے ہیں۔آپ وفاقی وزیر ہو الزام نہ لگائیں کرپشن کے ثبوت ہیں تو پیش کریں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ مسائل گنوانے کے بجائے ان کا حل نکالنے پر یقین رکھتی ہیں۔ خیبر پختونخوا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’جہاں پنجاب کا بارڈر ختم ہوتا ہے، وہاں ترقی بھی ختم ہو جاتی ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے تین سال میں عوام کی مثالی خدمت کی ہے۔

Watch Live Public News