جنگ کے خاتمے کا فیصلہ اب امریکا کے ہاتھ میں ہے، محمد باقر قالیباف

جنگ کے خاتمے کا فیصلہ اب امریکا کے ہاتھ میں ہے، محمد باقر قالیباف
کیپشن: جنگ کے خاتمے کا فیصلہ اب امریکا کے ہاتھ میں ہے، محمد باقر قالیباف

ویب ڈیسک: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ اب امریکا کے ہاتھ میں ہے، تہران نے واشنگٹن کو مضبوط اور منطقی جواب بھجوا دیا ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اس کی انگلی ٹریگر پر ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی تزویراتی غلطی کا نتیجہ امریکی فوجیوں کے لیے ایک نئے محاذ کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

دوسری جانب ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا جنگ کے خاتمے کے معاہدے سے ابھی کافی دور ہیں۔ ایران امریکا کے غیر معمولی مطالبات قبول نہیں کرے گا۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق امریکا اگر آبنائے ہرمز کھلوانا چاہتا ہے تو اسے ایران کی شرائط پوری کرنا ہوں گی، جس کے بعد جوہری مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے اور اس سے باہر امریکی حملوں کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے، جبکہ ثالث دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News