امریکا نے دوبارہ کارروائی کی تو پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

امریکا نے دوبارہ کارروائی کی تو پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
کیپشن: امریکا نے دوبارہ کارروائی کی تو پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

ویب ڈیسک: ایرانی سپریم لیڈر کے ایک مشیر کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے مزید کوئی کارروائی کی گئی، تو اس کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور تباہ کن ہوگا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی 'تسنیم' کے مطابق، سپریم لیڈر کے 'اسلامی انقلابی گارڈ کور' (IRGC) میں نمائندے، عبداللہ حاجی صادقی نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کسی بھی مزید مہم جوئی کا جواب انتہائی شدید اور تباہ کن انداز میں دیا جائے گا۔

عبداللہ حاجی صادقی نے نشاندہی کی کہ دشمن نے یہ غلط اندازہ لگایا تھا کہ ایرانی قیادت اور فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنانے سے عوام میدانِ عمل سے دور ہو جائیں گے۔

سپریم لیڈر کے مشیر نے کہا کہ عسکری محاذ پر ناکامی کے بعد، اب دشمن نفسیاتی جنگ کے ذریعے ایرانی معاشرے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

Watch Live Public News