ویب ڈیسک: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کا معاہدے توڑنے کا ریکارڈ رہا ہے، جبکہ ’’ مارو اور بھاگ جاؤ‘‘ کا زمانہ اب بدل چکا ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے سفارت کاری اور فوجی ذرائع، دونوں کا استعمال کرے گا اور اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
انہوں نے خطے میں عدم تحفظ اور بحران کا ذمہ دار اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کو قرار دیا۔
ایرانی ترجمان نے واضح کیا کہ روسی وزیر خارجہ کا دورہ معمول کی مشاورت کا حصہ تھا اور روسی وفد کے ساتھ ملاقات میں جوہری مذاکرات شامل نہیں تھے۔